QR CodeQR Code

مراد علی شاہ نے 20 لاکھ تو دور 20 لوگوں میں بھی راشن تقسیم نہیں کیا، خرم شیر زمان

31 Mar 2020 00:06

ایک بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ ان حالات میں یہ شہر کیسے چلے گا، آج سڑکوں پر ضرورت مند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی، ایک بات پھر اعتبار کیا کہ اس وباء میں سندھ حکومت اچھا سسٹم لائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے 22 مارچ کو صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، 22 مارچ کو ہی اعلان کیا گیا تھا کہ 20 لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ مراد علی شاہ نے 20 لاکھ تو دور 20 لوگوں میں بھی راشن تقسیم نہیں کیا، لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں راشن سمیت بچوں کا دودھ بھی ختم ہوگیا ہے، سفید پوش لوگ ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ ان حالات میں یہ شہر کیسے چلے گا، آج سڑکوں پر ضرورت مند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں، پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دورہ حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کردیا، صوبے میں ایڈز پھیل گیا، آج سڑکوں پر ضرورت مند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں، پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دورہ حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے صوبے میں ایڈز پھیل گیا، مٹھی میں لوگ بھوکے مرگئے، ہم نے سیاست نہیں کی، ایک بات پھر اعتبار کیا کہ اس وباء میں سندھ حکومت اچھا سسٹم لائے گی، پیپلز پارٹی کے لیڈر نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے ہی کچھ سیکھ لیا ہوتا، پیپلز ہارٹی ان حالات میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حکومت سندھ بتائے کہ وزیراعظم کے دیئے گئے ماسک اور سینٹائزر کہاں ہیں؟ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے ٹیسٹ نہیں ہورہے ہیں، بتایا جائے کہ وہ کٹس کہاں گئیں؟ حکومت سندھ کو راشن کے لئے جو فنڈز ملے تھے اس سے فوری راشن تقسیم کیا جائے، راشن کو فوری عوام میں تقسیم کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 853637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853637/مراد-علی-شاہ-نے-20-لاکھ-دور-لوگوں-میں-بھی-راشن-تقسیم-نہیں-کیا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org