0
Monday 30 Mar 2020 22:44

وہ دن دور نہیں جب قبلہ اول آزاد اور اسرائیل ختم ہوجائیگا، محمد حسین محنتی

وہ دن دور نہیں جب قبلہ اول آزاد اور اسرائیل ختم ہوجائیگا، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ 30 مارچ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کہ جس دن اسرائیل نے دنیا کی بڑی طاقتوں کی پشت پناہی سے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا اور فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کرکے انہیں دنیا بھر میں مہاجر بن کر زندگی گذارنے پر مجبور کیا، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب فلسطینی عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی، قبلہ اول آزاد اور ناجائز ریاست اسرائیل ختم ہو جائے گی۔ یوم ارض فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے نازک ترین دور اور سخت آزمائش سے دوچار ہے، اس کے باوجود پوری قوم اپنے کلمہ گو فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، ہماری دعا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم اور دنیا بھر میں مہاجر بن کر زندگی گذارنے پر مجبور فلسطینی واپس اپنے وطن لوٹیں.
خبر کا کوڈ : 853638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش