0
Tuesday 31 Mar 2020 00:14

کرفیو کا نہیں سوچ رہے، لاک ڈاؤن ایک ہفتہ مزید کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کرفیو کا نہیں سوچ رہے، لاک ڈاؤن ایک ہفتہ مزید کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرفیو لگانے کا نہیں سوچ رہے لیکن لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، لاک ڈاؤن ایک ہفتےکا کیا ہے اور ایک ہفتہ مزید کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سماجی فاصلوں کی صورتحال برقرار رکھی جائے، ہم لوگوں کو گھر سے باہر آنے کیلئے وجوہات نہیں دے رہے، ٹرانسپورٹ بند ہے، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کرچکے ہیں، وہ تمام وجوہات جن کی وجہ سے لوگ باہر آتے ہیں بند کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو گھر سے باہر آنے کیلئے کوئی وجہ ملے، لاک ڈاؤن کا مقصد ہے کورونا وائرس مزید نہ پھیلے، ہمیں جارحانہ انداز میں ٹیسٹنگ کرنی ہے، ہم پہلے روزانہ 80 ٹیسٹ کر رہے تھے، اب ٹیسٹنگ استعداد بڑھا دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہم نے ٹيسٹنگ استعداد 2 ہزار تک کردی ہے، ہم ٹیسٹ سیمپل کی کلیکشن گھروں سے کر رہے ہیں، ٹیسٹ سیمپل کلیکٹ کرنے والوں کی تربیت کی ضرورت ہے، جب 26 کو پہلا کیس آیا تھا تو 27 فروری کو اجلاس میں کہا تھا کہ ٹیسٹنگ کٹس نہیں لیکن آغا خان اور انڈس اسپتال کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کٹس فراہم کیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے اجلاس کے 3 دن بعد سندھ میں ٹیسٹنگ کٹس میسر تھیں، کراچی بڑا شہر ہے، 4 سے 5 جگہوں پر گاڑیوں میں ٹیسٹنگ کی سہولت دی، ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے اور ہمیں ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھانا ہے، ٹیسٹنگ مشینیں وہاں پہنچا دیں جہاں لیبارٹریز میں سہولت ہے۔
خبر کا کوڈ : 853641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش