QR CodeQR Code

نوابشاہ میں تبلیغی مرکز کو ضلعی انتظامیہ نے قرنطینہ میں تبدیل کردیا

30 Mar 2020 22:55

سندھ حکومت کی جانب سے عوامی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کے تحت ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی افراد کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، تبلیغی مرکز پر 200 سے زائد افراد موجود ہیں، جن میں انڈونیشیا سے 2، یمن سے 6، سوڈان سے 3 افراد اور الجزائر سے ایک فرد شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوابشاہ میں تبلیغی مرکز کو انتظامیہ نے قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے، تبلیغی مرکز پر 200 سے زائد افراد موجود ہیں، جن میں 12 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے قریب کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کے تحت ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے۔ تبلیغی افراد کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، تبلیغی مرکز پر 200 سے زائد افراد موجود ہیں، جن میں انڈونیشیا سے 2، یمن سے 6، سوڈان سے 3 افراد اور الجزائر سے ایک فرد شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 853645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853645/نوابشاہ-میں-تبلیغی-مرکز-کو-ضلعی-انتظامیہ-نے-قرنطینہ-تبدیل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org