QR CodeQR Code

کورونا وباء، خیبر پختونخوا حکومت نے پراونشل کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر قائم کر دیا

30 Mar 2020 23:07

مشیر وزیراعلیٰ برائے اطلاعات اجمیل وزیر نے بتایا ہے کہ سنٹر کے قیام سے صوبے میں کرونا وائرس کے حوالے سے کوورڈینشن کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء کے پیش نظر محکمہ صحت کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے پراونشل کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر قائم کر دیا ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اطلاعات اجمیل وزیر نے بتایا ہے کہ سنٹر کے قیام سے صوبے میں کرونا وائرس کے حوالے سے کوورڈینشن کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا، کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر روزانہ کی بنیاد پر صوبائی حکومت کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریگا، یہ سنٹر ایمرجنسی کی صورت میں بہتر روابط کے لئے استعمال کیا جائیگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول اینڈ کمانڈ سنٹر وباء کے حوالے سے آپریشنل معاملات سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور محکمہ ریلیف اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کورنٹائن، آئسولیشن اور آئی سی یوز کی صلاحیت کار بڑھانے کے حوالے سے بھی کام کریگا۔


خبر کا کوڈ: 853651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853651/کورونا-وباء-خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-پراونشل-کنٹرول-اینڈ-کمانڈ-سنٹر-قائم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org