QR CodeQR Code

سکھر میں کورونا سے متاثر 23 زائرین کا ٹیسٹ منفی آیا ہے

کورونا وائرس، سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی، ترجمان سندھ حکومت

31 Mar 2020 00:19

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سکھر میں کورونا سے متاثر 23 زائرین کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، منفی آنے والے تمام زائرین کا پہلے ٹیسٹ مثبت آیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام شہریوں سے دوسروں کی مالی مدد اور تعاون کی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد سندھ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، سکھر میں کورونا سے متاثر 23 زائرین کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، منفی آنے والے تمام زائرین کا پہلے ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام شہریوں سے دوسروں کی مالی مدد اور تعاون کی درخواست کی ہے اور عوام سے کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کی اپیل کی ہے، اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 853655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853655/کورونا-وائرس-سندھ-میں-صحت-یاب-ہونے-والوں-کی-تعداد-18-ہوگئی-ترجمان-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org