QR CodeQR Code

صنعاء پر سعودی حملوں کا دردناک جواب دیں گے، یمن

30 Mar 2020 23:21

یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے سیاسی ونگ کے سربراہ محمد البخیتی نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جارح ملک سعودی عرب کی سرزمین پر گہرائی تک جوابی حملے کرنیکی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور جارح سعودی عرب کے تازہ حملوں کا جواب جلد ہی دیدیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی فورس انصاراللہ کے سیاسی ونگ کے سربراہ محمد البخیتی نے یمنی دارالحکومت صنعاء کو جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے ہوائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے پر اُسے متنبہ کیا ہے کہ یمن کی طرف سے صنعاء پر کئے گئے حملوں کا دردناک جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جارح ملک سعودی عرب کی سرزمین پر گہرائی تک جوابی حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح سعودی عرب کے تازہ حملوں کا جواب جلد ہی دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی طرف سے یمنی دارالحکومت صنعاء پر متعدد بار ہوائی حملے کئے گئے جن کے دوران صنعاء کی ملٹری یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853658/صنعاء-پر-سعودی-حملوں-کا-دردناک-جواب-دیں-گے-یمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org