QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

31 Mar 2020 00:26

ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں کیونکہ اس وقت پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے، لہٰذا کچی اور کمزور باتوں سے پرہیز کیا جائے اور ہم وطن مل کر اس کا مقابلہ کریں کیونکہ یہ مہلک مرض بڑی تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کریں کیونکہ اس وقت ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کا عملہ عظیم جہاد میں مصروف ہے، لہٰذا عوام خداوند تعالیٰ سے توبہ و استغفار اور رحم کی اپیل کریں، خصوصاً جو ڈاکٹر اس کے تدارک میں اپنی جانیں گنوا چکے وہ شہید کا درجہ رکھتے ہیں، آج ہماری قوم ہمت و حوصلے کے ساتھ ساتھ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن ہونے کے دوران غریبوں محتاجوں اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مخیر حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بھوکا نہ سو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں کیونکہ اس وقت پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے، لہٰذا کچی اور کمزور باتوں سے پرہیز کیا جائے اور ہم وطن مل کر اس کا مقابلہ کریں کیونکہ یہ مہلک مرض بڑی تیزی سے پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853659

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853659/کورونا-وائرس-سے-بچاؤ-کیلئے-شہری-احتیاطی-تدابیر-اور-ڈاکٹروں-کی-ہدایت-پر-عمل-کریں-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org