QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کر دی گئی

30 Mar 2020 23:48

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز یکم سے 13 اپریل تک بند رکھی جائیں گی۔ او پی ڈیز پر پابندی کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا گیا۔ صوبے میں کورونا کیوجہ سے حکومت نے ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبے کے اسپتالوں کی او پی ڈی سروسز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام نجی کلینک بھی 13 اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز یکم سے 13 اپریل تک بند رکھی جائیں گی۔ او پی ڈیز پر پابندی کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا گیا۔ صوبے میں کورونا کی وجہ سے حکومت نے ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے او پی ڈیز پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ طبی عملہ پوری توجہ کورونا وائرس کے متاثرین پر مرکوز رکھ سکے، اسی لیے اسپتالوں میں عام مریضوں کے معائنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاو سے بچنے کے لیے تمام ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کا عملہ مشتبہ مریض کی پہلی جانچ اسپتال کے کھلے حصوں یا داخلی راستوں پر کرے۔ محکمہ صحت نے یکم سے 13 اپریل تک نجی کلینک بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853662/خیبر-پختونخوا-کے-اسپتالوں-میں-او-پی-ڈی-سروس-بند-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org