0
Monday 30 Mar 2020 23:48

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کر دی گئی

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں او پی ڈی سروس بند کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ صوبے کے اسپتالوں کی او پی ڈی سروسز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام نجی کلینک بھی 13 اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز یکم سے 13 اپریل تک بند رکھی جائیں گی۔ او پی ڈیز پر پابندی کا فیصلہ مختلف وجوہات کے باعث کیا گیا۔ صوبے میں کورونا کی وجہ سے حکومت نے ایمرجنسی لگا رکھی ہے۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے او پی ڈیز پر پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ طبی عملہ پوری توجہ کورونا وائرس کے متاثرین پر مرکوز رکھ سکے، اسی لیے اسپتالوں میں عام مریضوں کے معائنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاو سے بچنے کے لیے تمام ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کا عملہ مشتبہ مریض کی پہلی جانچ اسپتال کے کھلے حصوں یا داخلی راستوں پر کرے۔ محکمہ صحت نے یکم سے 13 اپریل تک نجی کلینک بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش