QR CodeQR Code

ہر خاندان کو بیس ہزار ماہوار وظیفہ اور یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں، اختیار ولی

31 Mar 2020 00:10

نون لیگ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے پورے پاکستان کو ہسپتال کا آئی سی یو بنا دیا ہے۔  اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اپنا ایک واضح کردار ادا کر رہی ہے۔ مسلم لیگ نون مشکل وقت میں عوام کیساتھ کھڑی ھے۔


 اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکومتی پالیسی ناکام نظر ہوتی آرہی ہے۔ نام نہاد لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہو رہا بلکہ عوام کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔ کرونا سے لڑنے کے لیے جو امدادی سامان آیا ہے وہ جلد فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، صحافی اور پولیس کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا۔ وزراء قرنطینہ میں ہیں اور قوم کو لڑنے مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں تشخیص کی صرف ایک لیباٹری ہے، فوری طور پر مزید بنائی جائیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب تک عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ قرنطینہ سنٹرز کا بھی برا حال ہے، جہاں کوئی سہولت نہیں۔ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں، عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔ ہر خاندان کو بیس ہزار ماہوار وظیفہ اور یوٹیلیٹی بلز معاف کئے جائیں۔ نالائق حکمرانوں نے پورے پاکستان کو ہسپتال کا آئی سی یو بنا دیا ہے۔  اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اپنا ایک واضح کردار ادا کر رہی ہے۔ مسلم لیگ نون مشکل وقت میں عوام کیساتھ کھڑی ھے۔                                                                             
 
 
 


خبر کا کوڈ: 853670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853670/ہر-خاندان-کو-بیس-ہزار-ماہوار-وظیفہ-اور-یوٹیلیٹی-بلز-معاف-کئے-جائیں-اختیار-ولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org