QR CodeQR Code

پنجاب میں انصاف امدادی پیکج کی منظوری دیدی گئی

31 Mar 2020 00:18

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ فول پروف میکانزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں امدادی پیکج کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت صرف نام، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بتانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دے دی۔ انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی اور صرف نام، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بتانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ فول پروف میکانزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دیں گے۔ روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو 2 قسطوں میں 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکج کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ اس پیکج کی امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے علاوہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت مالی امداد ملنے سے دہاڑی دار طبقے کو ریلیف ملے گا۔ انصاف امداد پیکج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی۔ کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔ درخواست گزار شکایت آن لائن درج کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست فارم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔  درخواست گزاروں سے صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853672/پنجاب-میں-انصاف-امدادی-پیکج-کی-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org