QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن سے بہت فائدہ ہوا، یاسمین راشد

31 Mar 2020 07:08

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 15 اپریل تک ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی، اگلے پانچ روز میں صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے، مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ آہستہ ہو جائے گا، اگلے پانچ روز میں صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اپریل تک ملک میں کورونا کے حوالے سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے علاج کے لیے 3 اور راولپنڈی میں ایک اسپتال کو مخصوص کررہے ہیں جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ میں بھی کورونا کے علاج کے لیے اسپتالوں کو مخصوص کردیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ تبلیغی اجتماع میں جانے والوں کو خود کو آئسولیٹ کرنا چاہئے کیوں کہ 50 ارکان میں سے 27 کے ٹیسٹ مثبت آنا تشویش ناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 853694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853694/لاک-ڈاو-ن-سے-بہت-فائدہ-ہوا-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org