QR CodeQR Code

امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے دُگنی ہوگئی

31 Mar 2020 07:39

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے دُگنی ہوگئی، ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 565 اموات کے بعد تعداد چین میں اموات کے قریب پہنچ گئی۔ ادھر اسپین اور اٹلی میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ فرانس میں 3 ہزار سے بھی زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ برطانیہ میں 180 افراد جان کی بازی ہارے ہیں، یورپ کے چھوٹے ملکوں میں بھی غیر معمولی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا کے 200 ممالک میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد اڑتیس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار سے بھی زائد ہے، تاہم ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853697/امریکا-میں-کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-چین-سے-د-گنی-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org