0
Tuesday 31 Mar 2020 08:56

کورونا سے نجات کیلئے بچوں کو عبادات میں شامل کریں، فضل رحیم اشرفی

کورونا سے نجات کیلئے بچوں کو عبادات میں شامل کریں، فضل رحیم اشرفی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اعلیٰ حافظ فضل الرحیم اشرفی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے شہر سمیت ملک بھر امت مسلمہ پریشان حال ہے، اپنے خصوصی خطاب میں حافظ فضل الرحیم اشرفی نے وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر، توبہ اور استغفار پر خصوصی روشنی ڈالی۔ خوف کی فضا میں توبہ و استغفار کے طریقہ کار پر خصوصی خطاب میں حافظ فضل الرحیم اشرفی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے، اس وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مقیم تمام افراد میں خوف پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے، اس لئے شہریوں کو گھروں تک محدود ہونے کی ضرورت ہے۔
 
کورونا وائرس سے نجات کیلئے مہتمم اعلیٰ حافظ فضل الرحیم اشرفی نے عوام سے بچوں سمیت سجدہ ریز ہونے کی التجا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت بچوں کی دعاوں کو رد نہیں کرتے، اس لئے اپنی عبادات میں بچوں کو خصوصی طور پر شامل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ ملک بھر کے نامور علماء کرام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ گھروں میں توبہ و استغفار کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ اس مہلک وبا سے نجات پائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 853700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش