0
Tuesday 31 Mar 2020 10:18

2 کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نہیں نکل پائیں گے، ورلڈ بینک

2 کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نہیں نکل پائیں گے، ورلڈ بینک
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کیوجہ سے ہونیوالے معاشی حالات کے متعلق
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث تمام ممالک کو ہونے والا معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا، ایسے گھرانے زیادہ خطرے میں ہیں جن کی آمدنی صنعتوں پر منحصر ہے۔ ایک رپورٹ میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے 2 کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نہیں نکل پائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی ایشیا اور بحرالکاہِل کے کئی ممالک میں لوگ غربت سے جلد نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ورلڈ بینک نے خبردار کیا کہ اگر بدترین حالات پیش آتے ہیں تو تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ افراد غربت میں رہیں گے جن میں 2 کروڑ 50 لاکھ صرف چین میں ہوں گے۔ رپورٹ میں ورلڈ بینک نے عالمی پیداوار میں کمی کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ تمام ممالک کو صحت کے نظام پر زیادہ توجہ دینے پر زور دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش