1
0
Saturday 16 Jul 2011 15:27

اسرائیل رواں برس ایران پر حملہ کر دیگا، مشرق وسطٰی سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے، سی آئی اے

اسرائیل رواں برس ایران پر حملہ کر دیگا، مشرق وسطٰی سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے، سی آئی اے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی سی آئی اے کے سابق افسر رابرٹ بائر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل رواں برس ایران پر حملہ کر دیگا، اور تہران پر جارحیت سے امریکا ایک اور جنگ میں دھکیل دیا جائیگا۔
امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک شو کے دوران رابرٹ کا کہنا تھا کہ ستمبر میں اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا میں امریکی فوج اور امریکی مفادات خطرے میں پڑ جائینگے۔ رابرٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ اکیس برس امریکی سی آئی اے میں بطور افسر کام کر چکے ہیں اور انہیں مشرق وسطیٰ کے متعلق خاصہ تجربہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 85371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Aik baar tum log iran par hamla kar ke to dekho phir dekho hota hai kya
ہماری پیشکش