0
Tuesday 31 Mar 2020 10:48

قربانیاں دے کر کوروناائرس پر قابو پالیں گے، ٹرمپ

قربانیاں دے کر کوروناائرس  پر قابو پالیں گے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس جنگ کو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، قربانیاں دے کر کوروناائرس  پر قابو پالیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسٹرلائزیشن کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اگلے 30 دن میں بھرپور کوشش کریں گے، کورونا کی صورت حال سے بحالی کے لیے یہ دن انتہائی اہم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی گائیڈز پر سختی سے عمل کر کے 10 لاکھ امریکیوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا مرض سے اب تک 3,165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ صرف ریاست نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 853711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش