QR CodeQR Code

جھنگ، غریب اور سفید پوش طبقہ گھروں میں محصور، مسیحا کے منتظر

31 Mar 2020 11:06

وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین، ریڑھی، چھابڑی والے اور محنت مزدوری کر کے روٹی کمانے والے افراد کیلئے مالی پیکیج کا اعلان تو ضرور کیا گیا ہے، مگر اعلان پر کوئی عمل درآمد ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کیوجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈائون کے آٹھویں روز بھی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، شاپنگ پلازے، دکانیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں تاہم کریانہ، دودھ دہی، سبزی، گوشت کی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے رہے ضلعی انتظامیہ کی دفعہ 144پر عمل کرنے اور شہریوں کو صرف اور صرف اپنے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت دی گئی۔ دوسری طرف وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین، ریڑھی، چھابڑی والے اور محنت مزدوری کر کے روٹی کمانے والے افراد کیلئے مالی پیکیج کا اعلان تو ضرور کیا گیا ہے، مگر تاحال اس مالی امداد کے اعلان پر کوئی عمل درآمد ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے، غریب اور سفید پوش طبقے کے افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853717/جھنگ-غریب-اور-سفید-پوش-طبقہ-گھروں-میں-محصور-مسیحا-کے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org