0
Tuesday 31 Mar 2020 11:32

رائیونڈ، تبلیغی مرکز سے 12سو افراد قرنطینہ سنٹر منتقل

رائیونڈ، تبلیغی مرکز سے 12سو افراد قرنطینہ سنٹر منتقل
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور نے رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود افراد کو فوری طور پر قرنطینہ سنٹر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تبلیغی مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مرکز میں کئے جانیوالے سپرے کا بھی جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کے احکامات کے بعد رائیونڈ تبلیغی مرکز سے 12 سو افراد کو کالا شاہ کاکو میں واقع یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس میں قائم قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منتقل کئے گئے افراد میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد کو چودہ دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ منفی ٹیسٹ آنیوالے افراد کو واپس تبلیغی مرکز بھجوا دیا جائے گا جبکہ جن کے ٹیسٹ پازیٹو آ گئے انہیں میوہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش