QR CodeQR Code

پی پی پنجاب کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

31 Mar 2020 11:57

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کورونا سے جنگ صرف باہمی اشتراک اور اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے، پنجاب کی سطح پر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوشش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے جنگ کے لیے لائحہ عمل طے کر نے کے لیے آج پیپلز پارٹی پنجاب کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پنجاب کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے جنگ صرف باہمی اشتراک اور اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے، پنجاب کی سطح پر ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی کوشش کی جائے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے باہمی اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں حکومت کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اور مستحقین کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ صدر پیپلز پارٹی پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا سے لڑنے کی مہم کے دوران حکومتی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 853736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853736/پی-پنجاب-کی-ا-ل-پارٹیز-کانفرنس-ا-ج-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org