QR CodeQR Code

واضح کیا جائے کہ لاک ڈاون ہوگا یا نہیں، شہباز شریف

31 Mar 2020 12:17

اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھا دیا ہے، قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر واضح کیا جائے کہ لاک ڈاون ہوگا یا نہیں۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھا دیا ہے، قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں، قوم کو شک میں ڈالنا، انتظامیہ اور عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لیے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر فی الفور اجلاس بھی بلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 853742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853742/واضح-کیا-جائے-کہ-لاک-ڈاون-ہوگا-یا-نہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org