QR CodeQR Code

شہباز شریف نے آتے ہی توپیں حکومت کی طرف کر دیں، فردوس عاشق

31 Mar 2020 12:29

نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام مین اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہی کہ شہباز شریف نے واپس آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا ہے۔ انھوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام مین اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بیانات سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر سیاست کو قرنطینہ کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 853743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853743/شہباز-شریف-نے-ا-تے-ہی-توپیں-حکومت-کی-طرف-کر-دیں-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org