0
Tuesday 31 Mar 2020 12:29

شہباز شریف نے آتے ہی توپیں حکومت کی طرف کر دیں، فردوس عاشق

شہباز شریف نے آتے ہی توپیں حکومت کی طرف کر دیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہی کہ شہباز شریف نے واپس آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا ہے۔ انھوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ پروگرام مین اپوزیشن لیڈر کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ مل کر کورونا وائرس کے خلاف کام کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے بیانات سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مسئلے پر سیاست کو قرنطینہ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 853743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش