QR CodeQR Code

میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے

31 Mar 2020 12:39

واضح رہے کہ مرحوم، میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو اس وقت لاہور میں نیب کی تحویل میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنگ گروپ کے سربراہ میر جاوید الرحمن کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا شدید عارضہ لاحق تھا، اُنہیں اسپتال میں دوران علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مرحوم، میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو اس وقت لاہور میں نیب کی تحویل میں ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے کراچی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو احتساب بیورو نے گزشتہ روز قبول کر لی تھی۔


خبر کا کوڈ: 853744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853744/میر-جاوید-رحم-ن-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org