0
Tuesday 31 Mar 2020 12:39

میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے

میر جاوید رحمٰن انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنگ گروپ کے سربراہ میر جاوید الرحمن کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا شدید عارضہ لاحق تھا، اُنہیں اسپتال میں دوران علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مرحوم، میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو اس وقت لاہور میں نیب کی تحویل میں ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے کراچی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو احتساب بیورو نے گزشتہ روز قبول کر لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 853744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش