QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ بلوچستان کا وفاقی حکومت پر مدد فراہم نہ کرنے کا الزام

31 Mar 2020 13:10

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بارڈر پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پلوچستان جام کمال خان نے وفاقی حکومت، نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر صوبائی حکومتوں پر ایران سے واپسی آنے والے زائرین کی تفتان بارڈر پر موجود قرنطینہ سینٹرز میں منتقلی سے بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر مطلوبہ مدد فراہم نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بارڈر پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی مالی مدد نہیں ملی، جبکہ این ڈی ایم اے نے اب تک صرف 1200 خیمے، کمبل اور پلاسٹک شیٹس مہیا کیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بلوچستان کی حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے لیے اب تک 2 ارب روپے جاری کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853746/وزیراعلی-بلوچستان-کا-وفاقی-حکومت-پر-مدد-فراہم-نہ-کرنے-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org