0
Tuesday 31 Mar 2020 14:22

کراچی میں میاں بیوی کے اغواء کی کوشش ناکام، 10 ملزمان دھر لئے گئے

کراچی میں میاں بیوی کے اغواء کی کوشش ناکام، 10 ملزمان دھر لئے گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ميں بوٹ بيسن پوليس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مياں بيوی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرليا۔ پوليس نے دعویٰ کيا کہ 15 پر اطلاع ملی کہ 10 ملزمان مياں بيوی کو اغوا کرنے کیلئے بوٹ بيسن کے علاقے ميں پہنچے ہيں، جس پر پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواکاروں کو گرفتار کرکے حساس ادارے کی جعلی وردياں اور جعلی ميڈيا کی گاڑياں برآمد کرليں۔ اغواءکار واردات کرنے لاہور سے کراچی آئے تھے۔ پوليس حکام کے مطابق معاملہ لين دين کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم مقدمہ درج کرکے تحقيقات شروع کر دی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 853760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش