QR CodeQR Code

نواز شریف کو کورونا سے بچنے کیلئے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

31 Mar 2020 15:06

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف شوگر اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں، بہتر علاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 5 صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔ یہ رپورٹس 18 مارچ کو جاری کی گئی ہیں، جن کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے سوئیٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ نواز شریف کو اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف شوگر اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں، بہتر علاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیار کریں کیونکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853774/نواز-شریف-کو-کورونا-سے-بچنے-کیلئے-آئسولیشن-اختیار-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org