QR CodeQR Code

پاراچنار، لاک ڈاون کیوجہ سے عوام میں راشن تقسیم

31 Mar 2020 23:56

مخیر حضرات، تاجر برادری اور پاک فوج کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر 8 بلوچ رجمنٹ لیفٹنٹ کرنل جاوید الیاس کی نگرانی میں منظم طریقے سے راشن کی تقسیم ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدوروں، بیواووں اور مساکین میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ یقیناً ضرورت مندوں تک غذائی مواد و راشن کی فراہمی میں پاراچنار اپنی مثال آپ ہے۔ جہاں اجتماعی و انفرادی طور پر راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ پاراچنار کے مخیر حضرات، تاجر برادری اور پاک فوج کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر 8 بلوچ رجمنٹ لیفٹنٹ کرنل جاوید الیاس کی نگرانی میں منظم طریقے سے راشن کی تقسیم کے سلسلے میں آج گوساڑ اور سلطان کی ہندو برادری، ووکیشنل سینٹر کی بیواوں اور عثمانیہ مارکیٹ میں رہائش پذیر اہل سنت گھرانوں تک بھی راشن پہنچایا گیا، جس پر ان سب افراد نے پاراچنار کے عوام اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 853780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853780/پاراچنار-لاک-ڈاون-کیوجہ-سے-عوام-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org