0
Tuesday 31 Mar 2020 16:57

کرونا وائرس کے علاج کیلئے ایرانی ادویات کا کلینیکل ٹرائل

کرونا وائرس کے علاج کیلئے ایرانی ادویات کا کلینیکل ٹرائل
اسلام ٹائمز۔ ایرانی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مینجر برائے ہیلتھ ٹیکنالوجی ڈاکٹر حسین وطن پور نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے ایرانی تیار کردہ موثر ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں۔ مطلوبہ نتائج ملنے کی صورت میں یہ ادویات مارکیٹ میں سپلائی کی جائیں گی۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین وطن پور نے کہا کہ ایرانی محققین تحقیقاتی مراکز اور علم پر مبنی کمپینیوں کے فریم ورک کے اندر کرونا وائرس کے علاج کی دوائی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس میدان میں صرف شہید بہشتی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پاس کئی پراجیکٹ ہیں۔

وطن پور نے کہا کہ اگرچہ بعض تیار کردہ ادویات کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں، تاہم ابھی کوویڈ-19 کے حتمی علاج کیلئے ایرانی محکمہ صحت اور خوراک کیجانب سے کسی دوائی کا تعارف اور منظوری نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کر لی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ 13911 متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش