QR CodeQR Code

بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے، مرتضیٰ وہاب

31 Mar 2020 17:05

اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے، اس خطرناک وباء کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، ہمیں اس سے بچاؤ کے لئے صرف احتیاط برتنی ہے، عوام حکومت سندھ کی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے ایک مرتبہ پھر سخت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے، اس خطرناک وباء کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، ہمیں اس سے بچاؤ کے لئے صرف احتیاط برتنی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام حکومت سندھ کی ہدایات پر ہر صورت عمل کریں، بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت این جی اوز کی مدد سے راشن تقسیم کر رہی ہے، صبر سے کام لیں تمام مستحقین تک راشن پہنچائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 853796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853796/بلاضرورت-گھروں-سے-نکلنے-وباء-کے-پھیلاؤ-کا-خطرہ-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org