QR CodeQR Code

امریکہ "انسانی بحران" کے ذریعے انسانیت سے انتقام لے رہا ہے، محمد جواد ظریف

31 Mar 2020 18:26

ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) اور انکی ٹیم کیطرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذریعے انسانیت سے وسیع انتقام جوئی، نفرت کے پھیلاؤ اور انتخابات میں سوء استفادہ کے گھناؤنے اقدامات کی تاریخ بشریت میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے ایک روسی اخبار میں شائع ہونیوالی اپنی یادداشت میں بھی لکھا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور انسانیت پر عائد امریکہ کی بےشرمانہ، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا قلع قمع کر دے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذریعے انسانی بحران پیدا کر کے انسانیت سے انتقام لینے کی امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے انکے عربی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کرونا وائرس کے ذریعے انسانی بحران کو پیدا کر کے اقوام عالم سے انتقام لے رہا ہے۔ محمد جود ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جدید کرونا وائرس نامی وبا جو پوری دنیا میں پھیل کر انسانی مستقبل کو خطرے سے دوچار کر چکی ہے، کا مقابلہ دنیا بھر کے انسانوں کے باہمی تعاون، یکجہتی اور دعا کا تقاضا کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) اور ان کی ٹیم کی طرف سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذریعے انسانیت سے وسیع انتقام جوئی، نفرت کے پھیلاؤ اور انتخابات میں سوء استفادہ کے گھناؤنے اقدامات کی تاریخ بشریت میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ علاوہ ازیں محمد جواد ظریف نے ایک روسی اخبار میں شائع ہونے والی اپنی یادداشت میں بھی لکھا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور انسانیت پر عائد امریکہ کی بےشرمانہ، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کا قلع قمع کر دے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عربی میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں امریکی پابندیوں پر طنز پر مبنی مندرجہ ذیل تصویر بھی منسلک کی۔


خبر کا کوڈ: 853809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853809/امریکہ-انسانی-بحران-کے-ذریعے-انسانیت-سے-انتقام-لے-رہا-ہے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org