0
Tuesday 31 Mar 2020 18:28

جے یو پی نے نماز باجماعت پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جے یو پی نے نماز باجماعت پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محفوظ مشہدی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو پی مولانا سردار محمد خان لغاری نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا ہداہت نامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مساجد شعائراللہ اور خانہ خدا ہیں، جہاں لوگ عبادت کیلئے آتے اور توبہ و استغفار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، انڈونیشیا کی طرز پر مساجد کے داخلی دروازوں پر جراثیم کش اسپرے کا اہتمام کرے، تاکہ مہلک وائرس کا خاتمہ ہو سکے، مساجد میں اجتماعات پر پابندی لگا کر حکمران عذاب الٰہی کو دعوت نہ دیں، احتیاطی تدابیر کا متبادل انتظام کریں تاکہ نماز جاری اور اللہ کے گھر آباد رہیں۔

پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے قومی مہم میں الفاظ کا چناو حکمرانوں اور میڈیا کو بھی درست طور پر کرنا چاہیے، اگر یہ عذاب خداوندی ہے تو اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے توبہ کی جا سکتی ہے اور مغفرت کی دعا کی جا سکتی ہے، اگر کورونا، بعض رپورٹس کے مطابق امریکہ یاکسی دوسرے ملک کا تیار کردہ حیاتیاتی ہتھیار ہے تو اس کا مقابلہ کرنے کا عزم درست اور پوری دنیا کو اس پر متحد ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 853810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش