QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں 4 پولیس افسران کو قرنطینہ کر دیا گیا

31 Mar 2020 18:34

صوبائی وزیر قانون نے اس بات تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر صوبے میں مزید ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو تقرر کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس افسران کو پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے اس بات تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر صوبے میں مزید ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کو تقرر کی جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت نے 12 نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا ہے ساتھ ہی ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853811/گلگت-بلتستان-میں-4-پولیس-افسران-کو-قرنطینہ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org