0
Tuesday 31 Mar 2020 18:38

بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 70 سالہ مریض دم توڑ گیا

بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 70 سالہ مریض دم توڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بنوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا ہے۔ بنوں کے مندیو علاقے سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ سید نواز تبلیغ کے سلسلے میں بلوچستان کے شہر کوئٹہ گیا تھا اور 10 دن پہلے ٹرین کے ذریعے پشاور کے راستے اپنے علاقے کو پہنچا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے سید نواز کے علاقے مندیو اور اس سے متصل علاقوں کو انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے، وہاں جراثیم کش سپرے کئے گئے ہیں اور مقامی افراد کی سکریننگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید 10 افراد کو کورونا وائرس کے شک میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کیلئے بنوں شہر اور متصل علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز اور اشیاء خودرنوش کی دکانوں کو سہ پہر 5 بجے کے بعد مکمل طور پر بند کیا جائے گا، جبکہ شہر میں آمدورفت کو بھی محدود کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 853814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش