QR CodeQR Code

ترک صدر کا کورونا وائرس فنڈ کا اعلان، 7 ماہ کی تنخواہ جمع کرا دی

31 Mar 2020 19:02

ترک صدر طیب اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں” کے عنوان سے  قومی یکجہتی مہم کا آغاز بھی کیا۔ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردوان نے مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے ’کورونا وائرس فنڈ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کرائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر طیب اردوان نے ملک میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے قومی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس فنڈ کیلیے اپنی 7 ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے جب کہ کابینہ کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں ’’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں” کے عنوان سے  قومی یکجہتی مہم کا آغاز بھی کیا۔ ترکی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری سرگرمیاں معطل اور ذرائع آمد و رفت محدود کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی، اسپین، امریکا اور ایران کے بعد کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ترکی میں ہے اور اب تک وہاں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 827 ہو گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853818/ترک-صدر-کا-کورونا-وائرس-فنڈ-اعلان-7-ماہ-کی-تنخواہ-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org