QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن پہ غور کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی، 26 افراد جاں بحق

مارکیٹ میں غیر تصدیق شدہ ٹسٹ کٹس کی بھرمار ہے، فواد چوہدری

31 Mar 2020 19:24

کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 865 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 914 ہوگئی جب کہ 26 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 914  ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 652  افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، سندھ میں 676، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153، اسلام آباد میں 58، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں۔

وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 853825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853825/کورونا-وائرس-کے-مریضوں-کی-تعداد-1914-ہو-گئی-26-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org