QR CodeQR Code

کورونا کی وبا قوم کے چاہنے سے جلدی ختم ہو سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

31 Mar 2020 19:45

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ منافع خوری ترک کرکے مخلوق خدا کی خدمت کی جائے، نمازوں کے ذریعے اللہ تعالی کو راضی کیا جائے، ڈاکٹر اسامہ جیسے نوجوان قوم کا فخر ہیں، کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے موثر حکمت عملی اور لبیارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالی پولیس، فوج اور ڈاکٹرز سمیت صحافیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے مسلسل خطابات سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، عمران خان ابھی تک غریبوں کو ریلیف پیکج دینے میں ناکام ہوئے ہیں، مشکل میں گرفتار قوم احتیاطی تدابیر سے نابلد ہے، کورونا وائرس کی وبا قوم کے چاہنے سے جلدی ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن جماعتیں سیاست کی بجائے غریبوں اور مسکینوں کی طرف دھیان دیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ مخیر حضرات جتنی جلدی ہو سکے مستحقین کی امداد کریں، مشکل وقت میں اپوزیشن کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ منافع خوری ترک کرکے مخلوق خدا کی خدمت کی جائے، نمازوں کے ذریعے اللہ تعالی کو راضی کیا جائے، ڈاکٹر اسامہ جیسے نوجوان قوم کا فخر ہیں، کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے موثر حکمت عملی اور لبیارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے، فرنٹ لائن پر کام کرنیوالی پولیس، فوج اور ڈاکٹرز سمیت صحافیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو رعایات دیکر اس چیز کا پابند بنائے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں، پرائیویٹ اداروں میں نوکری کرنیوالوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہیں ہونے چاہئیں، کورونا وائرس پر عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 853827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853827/کورونا-کی-وبا-قوم-کے-چاہنے-سے-جلدی-ختم-ہو-سکتی-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org