QR CodeQR Code

عراقی فوجی مراکز پر غیرقانونی پروازیں تشویشناک ہیں، نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں، عادل عبدالمہدی

31 Mar 2020 20:06

عراق کے سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز یا عراق کے اندر موجود فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا کوئی بھی ممکنہ اقدام عراقی خودمختاری کو نشانہ بنانیکے مترادف اور غیرقانونی ہو گا۔ عراقی اخبار المعلومہ کے مطابق عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ عراقی فوجی مراکز پر ہونیوالی تشویشناک اور غیرقانونی پروازوں کا ہم نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت سے اجازت لئے بغیر کی گئی کوئی بھی فوجی کارروائی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی، قومی مفاد کے خلاف اور عراقی عوام کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے گزشتہ روز امریکی طیاروں کی جانب سے ہونے والی بلا اجازت پروازوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے بعض فوجی مراکز پر غیر قانونی طور پر کی جانے والی پروازوں کے ذریعے ہونے والی جاسوسی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ عادل عبدالمہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز یا عراق کے اندر موجود فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا ممکنہ اقدام عراقی خودمختاری کو نشانہ بنانے کے مترادف اور غیرقانونی ہو گا۔ عراقی اخبار المعلومہ کے مطابق عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ عراقی فوجی مراکز پر ہونے والی تشویشناک اور غیرقانونی پروازوں کا ہم نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت سے اجازت لئے بغیر کی گئی کوئی بھی فوجی کارروائی عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی، قومی مفاد کے خلاف اور عراقی عوام کو خطرے میں ڈالنے کے برابر ہو گی۔

واضح رہے کہ عراق کے سابق وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب عراق میں موجود سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں غیرمعمولی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے فوجی اڈوں کو خالی کرنے کے بعد اب کویت اور شام سے بھی امریکی و برطانوی بھاری اسلحہ، ریڈارز اور پیٹریاٹ میزائلوں کو عین الاسد سمیت متعدد امریکی اڈوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف عراقی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوجی اڈوں سے انخلاء کے بعد عراق میں موجود مزاحمتی فورسز کو امریکہ کی جانب سے نشانہ بنایا جائے گا جبکہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی چند روز قبل عراقی مزاحمتی فورس کتائب حزب اللہ کے خلاف ممکنہ طور پر وسیع امریکی کارروائی سے پردہ اٹھایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 853832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853832/عراقی-فوجی-مراکز-پر-غیرقانونی-پروازیں-تشویشناک-ہیں-نزدیک-سے-جائزہ-لے-رہے-عادل-عبدالمہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org