QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت کے ارکان میں کورونا وائرس کا انکشاف، پورے رائیونڈ میں لاک ڈاون کروا دیا گیا

31 Mar 2020 20:04

رائیونڈ سٹی کے تبلیغی مرکز میں کورونا ک ے کیسز سامنے آنے پر علاقہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے تمام جنرل سٹورز اور دکانیں شام 5 بجے ہی بند کروا دی گئی ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ رینجرز کے اہلکار میگا فون کے ذریعے اعلان کر رہے ہیں کہ شہری گھروں میں رہیں باہر نہ نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان نے اہلیان رائیونڈ کیلئے مشکلات کھڑی کر دیں۔ تبلیغی مرکز میں موجود 12 سو افراد میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آنے پر پولیس اور رینجرز نے پورے رائیونڈ شہر میں مکمل لاک ڈاون کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے تبلیغی مرکز میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر علاقہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے تمام جنرل سٹورز اور دکانیں شام 5 بجے ہی بند کروا دی گئی ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہر میں گشت کر رہے ہیں۔ رینجرز کے اہلکار میگا فون کے ذریعے اعلان کر رہے ہیں کہ شہری گھروں میں رہیں باہر نہ نکلیں۔ تبلیغی جماعت کے تمام 12سو ارکان کو کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 853833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853833/تبلیغی-جماعت-کے-ارکان-میں-کورونا-وائرس-کا-انکشاف-پورے-رائیونڈ-لاک-ڈاون-کروا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org