QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں توسیع زیر غور نہیں ہے، بھارت

31 Mar 2020 20:05

راجیو گوبا نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں رُکاوٹ آتی ہے تو لاک ڈاون ختم کیا جاسکتا ہے تاہم اگر کووڈ 19 اسی طرح پھیلتا گیا تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے کیوں کہ ہمیں پہلے انسانی جانوں کی فکر کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی کابینہ کے سیکریٹری راجیو گوبا نے بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی افواہوں کو غلط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاون کی معیاد میں توسیع بھارتی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاون جاری رہے گا یا نہیں اس سلسلے میں بھارتی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے البتہ یہ حالات پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں رُکاوٹ آتی ہے تو لاک ڈاون ختم کیا جاسکتا ہے تاہم اگر کووڈ 19 اسی طرح پھیلتا گیا تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے کیوں کہ ہمیں پہلے انسانی جانوں کی فکر کرنی چاہیئے۔ راجیو گوبا نے کہا کہ اگرچہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کو کافی نقصان ہورہا ہے تاہم پہلی ترجیح انسانی جانوں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 853834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853834/لاک-ڈاؤن-میں-توسیع-زیر-غور-نہیں-ہے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org