0
Wednesday 1 Apr 2020 01:11

کراچی میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کا مشورہ

کراچی میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کے اُن علاقوں کو مکمل بند کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ جہاں سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیفنس سے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس علاقے سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اسے بند کردیا جائے کیونکہ علاقہ بند کرنے سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 853835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش