0
Tuesday 31 Mar 2020 20:18

کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم

کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، ٹیسٹ سینٹر محکمہ بلدیات سندھ اور صوبائی محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے، جس کے ذریعے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور ڈرائیو تھرو سینٹر میں کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ منفی آئی۔ وزیر بلدیات سندھ کے مطابق ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کیلئے ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ کی ہیلپ لائن پر فون کریں، ہیلپ لائن پر ٹیسٹ کیلئے وقت اور کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگ دونوں کی حفاظت ہوگی، ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے، ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کیلئے ڈی سی ساوتھ آفس کی ہیلپ لائن پر فون کریں، ہیلپ لائن ٹیسٹ کیلئے وقت اور کوڈ فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 853843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش