0
Tuesday 31 Mar 2020 20:30

نجی تعلیمی اداروں کا موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیس 50 فیصد کم کرنے سے انکار

نجی تعلیمی اداروں کا موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیس 50 فیصد کم کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیس 50 فیصد کم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں محکمہ تعلیم نے درخواست کی کہ 20 فیصد فیس کم کی جائے، تاہم کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اساتذہ کو نوکری سے نہ نکالے، تنخواہوں میں کٹوتی بھی نہ کی جائے۔ مرادراس کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان مشاورت کے بعد حکومت کی تجویز کردہ کمی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب لاہورہائی کورٹ نے بھی عدالتی حکم کے باوجود پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کرنے پر جواب طلب کر رکھا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ نجی اسکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے برعکس فیسیں وصول کر رہےہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت نجی سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دے اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرانے والے افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 853846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش