QR CodeQR Code

عراق اور شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، امریکہ

31 Mar 2020 20:40

داعش سے نام نہاد مقابلے کے امریکی اتحاد "آپریشن انہیرینٹ ریزالو" کے ترجمان مائیلز کاگینز نے حمرین، قرجوغ، نینوی، الانبار اور شمالی بغداد کے پہاڑی سلسلوں میں باقیماندہ داعشی عناصر کی موجودگی کو بہانہ بناتے ہوئے عراق و شام کے اندر امریکی فوجی موجودگی کے برقرار رکھے جانیکا اعلان کیا اور کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہماری شراکتداری عراق پر دوبارہ قابض ہونیکی داعشی صلاحیت کے خاتمے پر مبنی ہے لہذا ہم داعش کو سرے سے ختم کرنے کیخاطر "مشترکہ آپریشن کمانڈ روم" میں باقی رہیں گے۔ مائیلز کاگینز نے کہا کہ کرد ملیشیا (Syrian Democratic Forces) کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی فوجی اتحاد کا ایک اڈہ موجود ہے جبکہ ہم وہاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جو شامی تیل کے کنووں کی حفاظت پر مبنی ہیں کیونکہ داعش ان کنووں کو اپنی مالیاتی آمدن کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ داعش سے نام نہاد مقابلے کے امریکی اتحاد "آپریشن انہیرینٹ ریزالو" کے ترجمان مائیلز کاگینز نے عراق کے متعدد فوجی اڈوں سے اپنی عقب نشینی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوجی اتحاد نے خالی کئے گئے عراقی فوجی اڈوں کے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کئے جانے کے چند ماہ قبل کے پروگرام پر عملدرآمد کیا ہے جبکہ امریکہ کی اس عقب نشینی کا عراق میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکی فوجی اتحاد کے ترجمان نے حمرین، قرجوغ، نینوی، الانبار اور شمالی بغداد کے پہاڑی سلسلوں میں باقی ماندہ داعشی عناصر کی موجودگی کو بہانہ بناتے ہوئے عراق و شام کے اندر امریکی فوجی موجودگی کے برقرار رکھے جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہماری شراکتداری عراق پر دوبارہ قابض ہونے کی داعشی صلاحیت کے خاتمے پر مبنی ہے لہذا ہم داعش کو سرے سے ختم کرنے کی خاطر "مشترکہ آپریشن کمانڈ روم" میں باقی رہیں گے۔

عراقی فوجی اتحاد کے ترجمان نے عراقی سکیورٹی فورسز کی ٹریننگ کے عمل کو عراق کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث معطل کر دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بین الاقوامی فوجی اتحاد کے کارکنان کی عراق و کردستان آمد کے بعد سے انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ رمضان کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز کی ٹریننگ کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔ مائیلز کاگینز نے کہا کہ کرد ملیشیا (Syrian Democratic Forces) کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی فوجی اتحاد کا ایک اڈہ موجود ہے جبکہ ہم وہاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جو شامی تیل کے کنووں کی حفاظت پر مبنی ہیں کیونکہ داعش ان کنووں کو اپنی مالیاتی آمدن کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران نہ صرف عراق کے متعدد فوجی اڈوں سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے بلکہ بغداد و اربیل سے اپنا سفاری عملہ بھی واپس بلا لیا ہے جبکہ عراقی و عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنی عقب نشینی کے بعد عراق میں موجود مزاحمتی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گا۔


خبر کا کوڈ: 853848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853848/عراق-اور-شام-میں-اپنی-موجودگی-برقرار-رکھیں-گے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org