QR CodeQR Code

کراچی میں مفت راشن لے کر دکانوں میں فروخت کرنے کا انکشاف

31 Mar 2020 20:41

متاثرین کے مطابق مفت راشن خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، غریبوں کی حق تلفی میں ایسے دکاندار برابر کے شریک ہیں، شہر میں لاکھوں سفید پوش خاندان بھوک و افلاس کا شکار ہیں، تاہم حکومتی سطح پر ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرین نے مفت راشن خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مخیر حضرات کی جانب سے تقسیم راشن دکانوں پر بیچا جانے لگا، گلستان جوہر میں مفت راشن لیکر دکانوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں موجود بھکاری مافیا مخیر حضرات کی جانب راشن لے کر اپنے استعمال میں لاتے ہیں اور فروخت کردیتے ہیں۔

متاثرین کے مطابق مفت راشن خریدنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے، غریبوں کی حق تلفی میں ایسے دکاندار برابر کے شریک ہیں، شہر میں لاکھوں سفید پوش خاندان بھوک و افلاس کا شکار ہیں، تاہم حکومتی سطح پر ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لئے 58 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 853849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853849/کراچی-میں-مفت-راشن-لے-کر-دکانوں-فروخت-کرنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org