QR CodeQR Code

عام افراد کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، وسیم اختر

1 Apr 2020 01:32

آئی آئی چندریگر روڈ پر شہریوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راشن تقسیم کیا جائے گا، غریبوں اور کم آمدنی والے افراد کا ڈیٹا یوسی سطح پر جمع کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن پرعمل کرنا ہی وباء سے بچنے کا ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ عام افراد کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وسیم اختر نے یوسی 26 آئی آئی چندریگر روڈ پر شہریوں میں کھانا تقسیم کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ تمام یوسی چیئرمین شہریوں کو کھانا اور راشن دینے کا انتظام کریں، یوسی 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز کا 800 افراد کے روز کھانے کا انتظام مثال ہے، عام افراد کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

وسیم اختر نے برنس روڈ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے اسپرے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ برنس روڈ، سبزی مارکیٹ، ہائی کورٹ اور ملحقہ علاقوں میں اسپرے ہوجائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راشن تقسیم کیا جائے گا، غریبوں اور کم آمدنی والے افراد کا ڈیٹا یوسی سطح پر جمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ لاک ڈاؤن پرعمل کرنا ہی وباء سے بچنے کا ذریعہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 853852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853852/عام-افراد-کو-10-روپے-میں-ناشتہ-اور-20-کھانا-فراہم-کیا-جا-رہا-ہے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org