QR CodeQR Code

بلتستان، قرنطینہ سنٹرز میں موجود 170 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا

31 Mar 2020 21:00

تمام زائرین 14 روز تک سکردو میں موجود مختلف ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ میں رہے۔ منگل کے روز ان کے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں قرنطینہ میں موجود 170 زائرین کو گھر بھیج دیا گیا۔ تمام زائرین کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہونے اور ان کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ تمام زائرین 14 روز تک سکردو میں موجود مختلف ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ میں رہے۔ منگل کے روز ان کے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ اس حوالے سے حسین آباد سکردو میں مختصر تقریب ہوئی، تقریب میں سینئر وزیر اکبر تابان، رکن اسمبلی کاچو امتیاز، عمران ندیم، کمشنر بلتستان، معروف عالم دین آغا مظاہر موسوی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان علی عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان کے زائرین نے کرونا وائرس کو شکست دی ہے۔ علاقے کے علماء، سیاسی و سماجی افراد نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے ہم کرونا کیخلاف جنگ میں سرخرو ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 853853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853853/بلتستان-قرنطینہ-سنٹرز-میں-موجود-170-زائرین-کو-گھر-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org