QR CodeQR Code

کرونا اپڈیٹ، جی بی سے مزید 12 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 183 ہو گئی

31 Mar 2020 21:50

منگل کے روز 36 کیسز سامنے آئے۔ یہ ایک روز میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ نئے کیسز میں ضلع نگر کے 16، کھرمنگ کے 10، سکردو 6 اور شگر کے 4 مریض شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین کی مجموعی تعداد 183 ہو گئی ہے۔ منگل کے روز 36 کیسز سامنے آئے۔ یہ ایک روز میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ نئے کیسز میں ضلع نگر کے 16، کھرمنگ کے 10، سکردو 6 اور شگر کے 4 مریض شامل ہیں۔ جی بی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع نگر سے سامنے آئے ہیں جہاں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ چکی ہے۔ سکردو سے 49، گلگت سے 31، شگر سے 17، کھرمنگ 10 اور استور و گانچھے سے دو دو کیسز سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 853862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/853862/کرونا-اپڈیٹ-جی-بی-سے-مزید-12-کیسز-رپورٹ-مجموعی-تعداد-183-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org